وہ پیر کے روز اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی سے باتیں کررہے تھے۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انہوں نے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بلوچستان کی انتظامیہ سے تعاون کریں۔
وہ پیر کے روز اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی سے باتیں کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے صوبائی چیف سیکرٹری کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے احکامات پر پوری طرح عمل کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے صوبے کے لئے صوبائی ترقیاتی پیکج کی منظوری بھی دی ہے اس کے علاوہ وزارت خزانہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبے میں تمام جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے تمام ضروری فنڈ جاری کریں۔
ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی جن میں پوسٹل سروسز کے وزیر سردار محمد عمر گورگیج بھی شامل تھے۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ارکا ن پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ان سے رابطے بڑھائیں۔
انہوں نے ان پر زور دیاکہ وہ بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنے علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کریں۔
گوجر خان بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت وکلاء کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں اُن کی حوصلہ افزائی کرے گی۔