چمن: جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر فائرنگ

حافظ حمد اللہ فائل فوٹو حافظ حمد اللہ

بلوچستان کے ضلع چمن میں میرزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چمن کے علاقے میزئی اڈہ طورپل کے مقام پر نامعلوم افراد نے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اسکواڈ میں موجود اہلکاروں اور محفاظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قاتلانہ حملے میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ محفوظ رہے، نامعلوم ملزمان نے ان کی بلٹ پروف گاڑی پر پانچ منٹ تک فائرنگ کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اور لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں دھماکے، 28 افراد جاں بحق

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store