بلوچستان میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم پندرہ اکتوبر سے شروع ہورہی ہے ۔ مہم کے دوران صوبے بھر میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت ثابت ہوگئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یقین دہانی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ نہیں رکی۔بلوچستان بدامنی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
خضدار اور مستونگ میں دو ڈاکٹروں کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی جارہی ہے، جس کے باعث او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔
کوئٹہ : چیف جسٹس آف پاکستان نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں ونی کی گئی 13 لڑکیوں کی خبر پر نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جرگہ ارکان اور ایم پی اے طارق مسوری کو کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ… بلوچستان میں امن وامان سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔