سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے کم عمر بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ امریکی ماہرین نے دنیا کوحیران کردیا

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے فائل فوٹو امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے

امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے کم عمر بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے، انہوں نے صاف صاف بتا دیا۔ 

طبی اور تحقیقی ماہرین کی کی جانب متعدد بار سگریٹ نوشی کے حوالے سے مطالعے کیے گئے جن میں لوگوں کو خبردار کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اس بری لت سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کریں۔

یونیورسٹی آف مینی سوٹا میں ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے حیران کن انکشاف کیا۔ جنرل پیڈ یارٹرک ریسرچ جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے کم عمر بچے امراضِ قلب میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران 8 سے 18 سال تک کی عمر کے 298 بچوں ایسے بچوں کے الٹراساؤنڈ کیے گئے جو تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے۔
ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے پر یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کے ارد گرد سگریٹ کا دھواں موجود ہوتا ہے تو اُن کی سانس کے ذریعے جسم میں کیمیکل داخل ہوجاتا ہے۔

تحقیقی ماہرین مطالعے سے اس نتیجے پر پہنچے کہ سگریٹ کا دھواں سانس کے ذریعے بچوں کے جسم میں داخل ہوکر اُن کے دل کی رگوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی موجودگی یا گھر میں سگریٹ نوشی سے گریز کریں اور نقصان سے بچنے کے لیے اپنے بچوں کو سگریٹ کے دھوئیں میں سانس لینے سے بچائیں۔

تحقیقی کمیٹی کے سربراہ اور یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر مچل ہاربن کا کہنا تھا کہ ’جو بچے سگریٹ کے دھوئیں کی موجودگی میں سانس لیتے ہیں اُن کے دل کی رگیں کمزور پڑ جاتی ہیں اور پھر خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جو آخر میں امراضِ قلب کی صورت میں سامنے آتی ہے‘۔

install suchtv android app on google app store