اب گرتے بالوں کی فکر کو کہیں بائے بائے، اہم ٹوٹکے نے مچادیا شور۔۔۔ فرق پائیں بہت جلد

بالوں کی وجہ سے پریشان  ہونے کی ضرورت نہیں ہے فائل فوٹو بالوں کی وجہ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے

سبزیوں کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، مگر بعض سبزیوں کو ہم کم ہی اہمیت دیتے ہیں،حالانکہ ان میں صحت، توانائی اور بیماریوں سے بچاؤ کا بیش بہا خزانہ ہوتاہے۔انھی سبزیوں میں سے ایک مولی بھی ہے۔

 

 

مولی برصغیر پاک وہند میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے۔مولی کے تمام فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے کچی حالت میں ہی کھانا چاہیے۔

پکانے پر اس کے حیاتین(وٹامنز)ضائع ہوجاتے ہیں۔مولی ایک جڑ ہے ۔اس کا رنگ عموماً سفید ہوتاہے۔اس کی دو قسمیں ہیں:ایک لمبی اور دوسری گول۔یہ شلجم،کھیرے اور ٹماٹر کی طرح سلاد کے طور پر کچی کھائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ بطور تر کاری پکائی بھی جاتی ہے۔

مولی میں فاسفورس ، کیلسیئم اور حیاتین ج(وٹامن سی)کے علاوہ فولاد کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے۔

بیماریاں:

مولی بواسیر، تلی کے ورم، یرقان، معدے اور پتے کے امراض دور کرنے کے لیے اکسیر ہے۔مولی یورک ایسڈ کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔یہ گردے صاف کرتی اور فضلات کو خارج کرتی ہے۔ایشیائی ملکوں، بالخصوص چین میں مولی کو کئی کھانوں کا جزو لازم سمجھا جاتاہے

مولی کھانے کے چند فوائد یہ ہیں:

بھوک بڑھانے میں مدد گار ،جسم میں موجود مضر صحت جراثیم کے خاتمے میں معاون ،جگر کے مسائل دور کرنے میں موٴثر، زہریلے اثرات بالخصوص سانپ کا زہر دور کرنے کا ذریعہ، چہرے کی بشاشت بڑھانے میں فائدہ مند، بال گرنے سے روکنے میں سود مند، معدے کی جلن دور کرنے، معدے کو اندر سے صاف کرنے میں مفید، پیچش سے نجات دلانے، سانس کے امراض ختم کرنے میں مفید اور اعصابی مسائل کے حل میں اعانت کرتی ہے۔

گرتے بالوں سےاب نجات:

گرتے بالوں کو روکنے کے لیے مولی کا باقاعدہ استعمال کریں۔ گنج پر مولی کا پانی ملیں۔یہ کمزوری دور کرنے اور پتھری خارج کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔غذا کو فوراً ہضم کرتی ہے۔
یرقان میں مولی کے پتوں کا پانی نکال کر گرم کرکے گڑیا شکر ملا کر بار بار پلائیں ،فائدہ ہو گا۔

نشہ ور اشیا

شراب، ہیروئن اور دوسری نشہ آور اشیا سے نجات حاصل کرنے کے لیے مولی کے سبزپتے پانی میں پیس کردوچمچے شہد ڈال کر ایک پیالی ایک ماہ تک صبح نہار منھ اور سوتے وقت پلائیں،جلد نجات مل جائے گی۔

مولی کو رات میں کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store