بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا اب نہیں رہا مشکل

آپ نے تخ ملنگا یا تخم بالنگا  کو دیکھا یا اس کے بارے میں سنا تو ہوگا، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسے استعمال کیوں کرنا چاہیے۔

درحقیقت یہ بیج کیلوریز سے پاک ہوتے ہیں جبکہ پروٹین، کیلشیئم، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی مختلف فوائد پہنچاتے ہیں۔

یہ مسلز کو سکون پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہاضمہ تیز کرتے ہیں اور قابل ہضم کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ورم کش بھی ہوتے ہیں جو پیٹ پھولنے کے مسئلے سے بچاتے ہیں۔

اس کے متعدد فوائد ہیں مگر یہ ان افراد کے لیے بہت زیادہ مفید ہیں جو ذیابیطس کے شکار ہوں یا ہائی بلڈ شوگر کی شکایت کا سامنا ہو۔

یہ بیج ذیابیطس کے مریضوں کے لیےفائدہ مند ہیں، جو کہ انسولین کی مزاحمت کی روک تھام میں مدد کرتے ہیں جبکہ بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معمول پر لاتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store