پمپلز سے فوری نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے

پمپلز سے فوری نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے فائل فوٹو پمپلز سے فوری نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے

ایسا تو ہم سب کے ساتھ کبھی نہ کبھی ہوا ہوگا کہ کسی آؤٹنگ یا فنکشن میں جانا ہو اور ایک دن پہلے ہی چہرے پر دانا نکل آئے، اور اسے دیکھ کر جو غصہ آتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔

ایسے میں کسی فوری ٹپ کی تلاش میں ہیں؟ تو وہ ہمارے پاس موجود ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے پمپلز کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے۔

انسٹنٹ پمپلز ریمیڈی:
۔ سرسوں کا تیل

۔ ہلدی پاؤڈر

۔ نیم کے پتوں کا پاؤڈر

۔ سب سے پہلےایک چمچ میں سرسوں کا تیل بھر کر اسے چولہے پر گرم کرلیں۔

۔ اسکے بعد اس میں ہلدی اور نیم کا پاؤڈر شامل کر کے مکس کرلیں۔

۔ اب رات کو منہ دھو کر انگلی یا پھر ایئربڈ کی مدد سے اسے صرف دانے پر لگائیں اور اگلی صبح منہ دھو لیں۔

۔ پمپلز کی لالی بھی کم ہوجائے گی اور دانا بھی دب جائے گا۔

۔ بہتر نتائج کیلیئے دن میں 2 بار لگائیں۔

install suchtv android app on google app store