فون کالز سے متعلق ماہرین نے خبردار کر دیا

 فونز کالز سے متعلق ماہرین نے خبردار کر دیا فائل فوٹو فونز کالز سے متعلق ماہرین نے خبردار کر دیا

جدید معاشرے میں موبائل فونز ہماری زندگی کا لازمی جز بن چکے ہیں، لوگ موبائل پر گھنٹوں ایک دوسرے سے باتوں میں مصروف رہتے ہیں، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ اپنے دل کو صحت مند اور بلڈ پریشر کو کم رکھنا چاہتے ہیں تو فون پر کم سے کم بات کریں۔

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں آدھے گھنٹے تک موبائل فون پر بات کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جو لوگ دن میں ایک گھنٹہ فون کالز پر گزارتے ہیں ان میں اس بیماری کے بڑھنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

گوانگزو، چین کی میڈیکل یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا کال کرنے اور وصول کرنے اور ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ تحقیق میں انہوں نے دو لاکھ سے زائد برطانوی شہریوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور سوالنامے کے ذریعے ان کے موبائل فون کے استعمال سے متعلق معلومات حاصل کی گئیں۔

لوگوں سے اس حوالے سے سوالات کئے گئے کہ وہ کتنے عرصے سے موبائل فون کا استعمال کررہے ہیں، وہ ہفتے میں کتنے گھنٹے موبائل فون استعمال کرتے ہیں اور آیا وہ سپیکر فون استعمال کرتے ہیں یا ہینڈز فری ڈیوائس کو استعمال میں لاتے ہیں۔

12 سالہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ ہر ہفتے 30 منٹ یا اس سے زیادہ فون پر بات کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔

جن لوگوں نے فون کال پر ہفتے میں چھ گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ تھا جنہوں نے پانچ منٹ سے کم وقت گزارا۔

تاہم، مطالعہ کے شرکاء جتنا وقت موبائل فون استعمال کر رہے تھے اس دوران وہ ہینڈز فری استعمال کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے سے محفوظ رہے۔

install suchtv android app on google app store