نیلم منیر کا نیا ڈرامہ ’لاوارث بچی‘ کو پالنے کی کہانی

نیلم منیر کا نیا ڈرامہ ’لاوارث بچی‘ کو پالنے کی کہانی فائل فوٹو

جہاں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں سماجی مسائل پر مبنی ڈراموں کا رجحان تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے وہیں اداکارہ نیلم منیر بھی بہت جلد لاوارث بچوں پر مبنی ایک ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

’ام ہانیہ‘ نامی اس ڈرامے کا ٹیزر حال ہی میں انٹرنیٹ پر ریلیز بھی کیا گیا، جو دیکھنے میں کافی دلچسپ نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہوں، یہ کہانی رومی نامی ایک لڑکی کی ہے جو بہت شوق سے کرکٹ کھیلتی ہے اور کرکٹر بننا چاہتی ہے، لیکن اس کے والدین نہیں چاہتے کہ وہ کرکٹ کھیلے، وہ بےحد اچھی کھلاڑی ہے، وہ ٹی وی پر آتی ہے، اس کی تصویر اخبار میں موجود ہے لیکن اس کے والدین ان سب کے خلاف ہیں‘۔

نیلم نے مزید بتایا کہ ’اس کے والدین ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ وہ شادی کرے اور جس گھر میں اس کی شادی ہونے والی ہے وہ لوگ بھی اس کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف ہیں‘۔

ڈرامے کی کہانی مزید بتاتے ہوئے نیلم نے کہا کہ ’وہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھتی ہے، لیکن جب اپنے میچ سے واپس آرہی ہوتی ہے تو اسے رستے میں ایک بیگ پڑا ملتا ہے جس میں کسی نے اپنے بچے کو رکھ کر چھوڑ دیا تھا‘۔

رومی اس بچی کے والدین کو ڈھونڈنے کی ہر کوشش کرتی ہے، وہ فیس بک پر ’گمشدہ فرشتے‘ کے نام سے پیج بناتی ہے، ویڈیوز بناتی ہے اور سوشل میڈیا کی مدد لیتی ہے تاکہ وہ اس کے والدین کو ڈھونڈ سکے‘۔

اس دوران رومی کے والدین اس پر یہ بھی الزام لگاتے ہیں کہ یہ بچہ اس کا ہے کیوں کہ وہ اپنے میچ کے لیے 8 ماہ تک گھر سے دور رہی۔

نیلم منیر کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی کا مقصد لڑکیوں کو ان کے خواب پورا کرنے کی اجازت دینا ہے اور گھر والوں کو چاہیے کہ وہ ان کے فیصلوں میں انہیں سپورٹ کریں۔

اس ڈرامے کی ہدایات بابر جاوید نے دی ہے، جس کے آخر میں بتایا جائے گا کہ یہ بچی آخر تھی کس کی۔

ڈرامہ ’ام ہانیہ‘ رواں ماہ 24 تاریخ سے جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store