شادی کے بعد کام نہیں کریں گے، رمشا خان کی ویڈیو وائرل

اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی فائل فوٹو اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال خان سے شادی کی ہے جس کی تصاویر بھی جوڑے کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔

اس سے قبل دونوں اداکاروں کے نکاح کی تصویر بھی سامنے آئی تھی، نکاح ایک بہت ہی نجی تقریب میں کیا گیا تھا جس کی تصویر وائرل ہونے پر رمشا خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر رمشا خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے کیرئیر اور شادی کے حوالے سے گفتگو کی ۔

انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو کام نہیں کرنا چاہتیں، وہ اپنا گھر بنانا چاہتی ہیں، ایک ہاؤس وائف بھی فل ٹائم جاب ہے۔

انہوں نے اداکارہ عائزہ خان اور حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بھی اداکارائیں ہیں جو گھر کے ساتھ ساتھ اپنے بچے بھی دیکھ رہی ہیں، بچے ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں اللہ میں شادی کروں گی تو شاید گھر پر ہی بیٹھوں گی، ہم سے نہیں ہوپائے گا یہ سب۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کر سکوں گی، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک وقت میں ایک کام ہی کرسکتی ہوں، اگر میں شوٹنگ پر ہوں تو میں گھر کے مسئلے مسائل نہیں دیکھ سکتی میں رو پڑتی ہوں، میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میرا دل چھوٹا سا ہے میں نہیں کرسکوں گی۔

یاد رہے کہ رمشا خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اس حوالے سے شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان حسن چوہدری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے ان کی گفتگو ہوئی جس میں ثمرہ نے بتایا کہ اداکارہ اب اپنے کیرئیر سے بریک لے رہی ہیں اور وہ پچھلے سال دسمبر سے بریک لینےکا ارادہ رکھتی تھیں۔

install suchtv android app on google app store