معروف یوٹیوبررجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے

معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس بار معاملہ ایک وائرل ویڈیو سے متعلق ہے جس پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر

گردش کرنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر رجب بٹ کی والدہ کو ایک کم عمر بچے کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بارے میں بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ وہ گھر میں صفائی کا کام انجام دے رہا تھا۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد متعدد صارفین نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کو ایسے معاملات میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ ان کے طرزِ عمل کا اثر معاشرے اور نوجوانوں پر پڑتا ہے۔

کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ قانون اور اخلاقیات سے متعلق معاملات میں حساسیت ضروری ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جنہیں لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

تاحال رجب بٹ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store