رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے پوشیدہ سازش؟ کاشف ضمیر نے بڑے راز کا انکشاف کر دیا

  • اپ ڈیٹ:
کاشف ضمیر نے رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے چھپی سازش کا انکشاف کیا۔ فائل فوٹو کاشف ضمیر نے رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے چھپی سازش کا انکشاف کیا۔

سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاکر رجب بٹ کے حالیہ مسائل کے پیچھے ایک بڑی کہانی چھپی ہوئی ہے۔ اس راز کو سامنے لانے والا شخص خود ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ہے، جنہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں حیران کن دعوے کیے۔

کاشف ضمیر کے مطابق، رجب بٹ کی شہرت اور بڑھتی ہوئی مقبولیت نے کچھ لوگوں میں حسد پیدا کر دیا ہے۔ ان کی پرانی ویڈیوز کو دوبارہ وائرل کر کے جان بوجھ کر رجب بٹ کو مشکل میں ڈالا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ رجب بٹ کو اپنی ویڈیوز میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے کیونکہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے، جس سے انہیں قانونی اور سماجی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کاشف ضمیر نے ایک تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رجب بٹ کے خلاف دائر مقدمات کے پیچھے ایک مشہور فنکار، فہد مصطفیٰ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے شواہد بھی دکھائے گئے ہیں، تاہم وہ ان کو عوام کے سامنے ظاہر کرنے سے گریزاں ہیں۔

ان دعوؤں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں صارفین نہ صرف ان دعوؤں پر حیران ہیں بلکہ اس راز کی حقیقت جاننے کے لیے شواہد کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store