دنیا کا سب سے چھوٹے قد کے گلوکار نے منگنی کر لی، تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر

سوشل میڈیا اسٹار اور گلوکار عبدو روزک نے اپنی منگنی کی تصاویر شئیر کردیں فائل فوٹو سوشل میڈیا اسٹار اور گلوکار عبدو روزک نے اپنی منگنی کی تصاویر شئیر کردیں

سوشل میڈیا اسٹار اور تاجکستان کے نامور گلوکار عبدو روزک نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی تصاویر شئیر کردیں۔

حال ہی میں عبدو روزک نے اعلان کیا تھا انہیں دلہن مل گئی ہے اور وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

20 سالہ عبدو روزک (جن کا قد صرف 3 فٹ ہے) نے سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 7 جولائی 2024 کو شادی کرنے والے ہیں۔

تاجکستانی گلوکار نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا خواب تھا کہ ان کی زندگی میں بھی کوئی ایسا شخص آئے جو ان سے محبت کرے اور ان کی فکر کرے اور آخر کار ان کا خواب پور اہوگیا اور وہ بہت خوش ہیں۔

تاہم اس اعلان کے ایک روز بعد انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر شئیر کردیں اور کیپشن میں منگنی کی تاریخ 24 اپریل 2024 لکھی اور ساتھ ہی الحمداللہ لکھا۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبدو روزک اپنی ہونے والی دلہن کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

دلہن کون ہے؟

گلوکار عبدو روزک کونسی لڑکی سے شادی کررہے ہیں اور ان کا کیا نام ہے، اس حوالے سے تفصیل انہوں نے ظاہر نہیں کیں البتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدو روزک شارجہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ اماراتی لڑکی عمائرہ سے شادی کررہے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق عبدو روزک کی شادی متحدہ عرب امارات میں کسی نامعلوم مقام پر ہوگی، گلوکار نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنےوالے ہیں جس کا انہوں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا۔

شادی کی تقریبات کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں، تاہم خلیج ٹائمز کے مطابق جوڑے نے حال ہی میں منگنی کی ہے۔

عبدو روزک ایک مقبول سوشل میڈیا سنسنیشن اور تاجکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 80 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، وہ ’بگ باس 15‘ کا بھی حصہ تھے۔

install suchtv android app on google app store