کنزیٰ ہاشمی بھی بھارتی فلموں میں جلوہ دیکھانے کو تیار

کنزیٰ ہاشمی بھی بھارتی فلموں میں جلوہ دیکھانے کو تیار فائل فوٹو کنزیٰ ہاشمی بھی بھارتی فلموں میں جلوہ دیکھانے کو تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کے بعد اب خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی بھی بھارت کی پنجابی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کنزیٰ ہاشمی جلد ہی بھارت کی پنجابی فلم’حال کی اے؟‘ میں بھارتی گلوکار و اداکار جسی گِل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔ بھارتی گلوکار جسی گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کنزیٰ ہاشمی کو ٹیگ کرتے ہوئے اس نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

اس فلم کے پوسٹر کے مطابق، اس فلم میں جسی گِل اور کنزیٰ ہاشمی کے علاوہ کرم جیت انمول، ہوبی دھلیوال، نشا بانو، ستونت کور، سمیر ماہی اور پاکستانی اداکار ہنی البیلا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس کی بھارتی فلم کا ٹریلر جاری

 فلم’حال کی اے؟‘ کے پروڈیوسر رجوندر سنگھ، طیب مدنی اور امن پریت سنگھ ہیں جبکہ اس کی کہانی امان سدھو نے لکھی ہے۔ اس فلم کی کہانی کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے کہ کہانی کس طرح کی ہوگی۔

فلم کے پوسٹر کے مطابق، یہ فلم رواں سال 15 نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کنزیٰ ہاشمی سے قبل عمران عباس نے بھارتی پنجابی فل’جی وے سونیا‘ میں کام کیا ہے جسے آج سینما گھروں میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store