اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر فائل فوٹو اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

 معروف اداکار اور لکھاری واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا۔واسع چوہدری کی بطور وائس چیئرمین تقرری کا نوٹی فکیشن وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں تصدیق کی گئی کہ بورڈ کے از سر نو تشکیل کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکرٹری اطلاعات و ثقافت چوہدری گل زمان سینسر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اداکار بطور وائس چیئرمین خدمات سر انجام دیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن تین کے سب سیکشن 2 اور تین کے تحت اور موشن پکچرز آرڈیننس 2013-2012 کے تحت بورڈز کی از سر نو تشکیل کی۔

جہاں واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا، وہیں متعدد شوبز شخصیات کو بورڈ کے ارکان میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ کے ارکان میں شامل کی گئی شوبز شخصیات میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت، آمنا الفت، عابد رشید، علی تنویر، زیغم گوندل، اداکارہ جگن کاظم اور فاطمہ خان شامل ہیں۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ کی از سر نو تشکیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ حال ہی میں صوبائی بورڈ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ پر صوبے بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store