پٹرول بحران انکوائری کے معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم کا 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ

پٹرول بحران انکوائری کے معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم نے 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ فائل فوٹو پٹرول بحران انکوائری کے معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم نے 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ

سیکرٹری پٹرولیم نے 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پٹرول بحران کے کردار ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی بھی عہدے پر براجمان ہے۔ پٹرول بحران کی انکوائری کے معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم نے 3 ماہ کی رخصت پر جانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ رخصت درخواست کے بعد سیکرٹری پٹرولیم نے شیڈول میٹنگز منسوخ کردیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رخصت کی سمری وزیراعظم آفس بھجوادی ہے ، پٹرول بحران کےکردارڈی جی آئل ڈاکٹرشفیع آفریدی بھی عہدے پر براجمان ہے، ڈی جی آئل ڈاکٹرشفیع آفریدی کا نام پٹرول بحران کےذمہ داران کی فہرست میں شامل ہیں۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی ندیم بابر کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے، وزیر اعظم نے پٹرول بحران کےذمہ داران کوعہدوں سےفارغ کرنےکی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے اسد عمر نے کہا تھا کمیٹی نے ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، گزشتہ سال جون میں پٹرول بحران سامنے آیا تھا، جس پر ایف آئی اے کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فرانزک آڈٹ کا ٹاسک دیا گیا اور حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پٹرول بحران کی تحقیقات اور ملوث سرکاری افسران کی بھی نشان دہی کی جائے۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ پٹرولیم بحران پر 3 حتمی سفارشات دی گئی ہیں، ان میں ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store