سونے کی قیمتوں کو پھر سے لگ گئے پر، ہوا اتنا مہنگا کہ عوام نے بھی سر پر ہاتھ رکھ دیئے

 سونے کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو سونے کی قیمت میں اضافہ

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں19ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگا ہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1487ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں500روپے اور10گرام قیمت میں429روپے کی کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت86400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74074روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

install suchtv android app on google app store