بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور تیاری کے لیے منظوری لازمی قرار

بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور تیاری کے لیے منظوری لازمی قرار فائل فوٹو

 بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کے لیے وزارت داخلہ نے نئی پالیسی جاری کردی جس کے مطابق بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور تیاری کے لیے منظوری لازمی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کے لیے نئی پالیسی جاری کردی۔

نئی پالیسی کے بعد بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور مقامی سطح پر تیاری میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

نئی پالیسی آنے کے بعد سابقہ تمام پالیسیاں فوری منسوخ ہوگئیں جبکہ نئی پالیسی کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔

پالیسی کے تحت بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کے لیے پارٹس بھی منگوائے جاسکیں گے۔ بلٹ اور بم پروف گاڑیوں کی درآمد اور تیاری کے لیے منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں گاڑی مقامی سطح پر تیارکرنے والی کمپنیوں کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا جبکہ کمپنیوں کو سیکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔

پالیسی کے تحت سفارتی مشن اور عالمی ادارے وزارت خارجہ کے ذریعے رجوع کر سکیں گے۔ 50 ملین سالانہ ٹیکس ادا کرنے والی فرمز کی درخواستوں کو ترجیح دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store