ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ایل پی جی ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا فائل فوٹو ایل پی جی ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی ) ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ16 نومبر سے ایل پی جی کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

علی حیدر کے مطابق تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی فارمولے کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کے نئے پرائسنگ فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store