کرپٹو ایکسچینج بائننس کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا، 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر

کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے فائل فوٹو کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے

کرپٹو ایکسچینج بائننس (Binance) کو تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپٹو ایکسچینج بائننس کو سائبر حملے کا سامنا ہے اور اس حملے کے نتیجے میں تقریباً 6.3 ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد بائننس نے مختلف بلاک چین پارٹنرز اور اسٹیبل کوائن کمپنیوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

بائننس نے سکیورٹی چیکس مکمل ہونے تک عارضی طور پر تمام deposits اور withdrawls بھی روک دیے ہیں جب کہ کمپنی نے تمام نقصانات خود پورا کرنے کااعلان بھی کیا ہے۔

بائننس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سائبر حملہ کمپنی کے انجینئر' کا لیپ ٹاپ ہیک ہونے کی وجہ سے ہوا جس کے ذریعے ہیکرز نے سسٹم تک رسائی حاصل کرکے غیر قانونی طور پر رقوم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کیں۔

بلاک چین انٹیلیجنس فرم TRM Labs کے مطابق امکان ہے کہ اس سائبر حملے میں شمالی کوریا کا سرکاری ہیکنگ گروپ 'TraderTraitor' ملوث ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال کرپٹو پلیٹ فارم Bybit سے تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر چوری ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store