پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹی فکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نے 18 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روہت 20 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

install suchtv android app on google app store