نشہ آور شے کا استعمال، محمد نواز نے تحریری مؤقف پیش کر دیا

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے تحریری مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا فائل فوٹو پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے تحریری مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے تحریری مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد نواز سے متعلق کی گئی کارروائی کا اعلان بھی آئی سی سی کرے گی۔

واضح رہے کہ نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے میں ٹیسٹ مثبت آنے پر گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے، وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔

install suchtv android app on google app store