امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 105.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
