سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، قیمت ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 21100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد قیمت 5 لاکھ 51 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت میں 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 271 روپے بڑھکر 11911 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،عالمی منڈی میں 211 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 5293 ڈالر ہوگئی۔

 

install suchtv android app on google app store