پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے، تاہم اس کی مقدار اور ڈیزل کی قیمت میں ممکنہ کمی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک نمایاں کمی کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت پٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا، البتہ اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔
حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جو 16 اگست سے آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذالعمل ہوں گی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث پٹرول کی قیمت میں ہلکا اضافہ اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی ممکن ہے۔
عالمی منڈی میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی بیرل قیمت 15 سینٹس اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی عالمی قیمت میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔