سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فائل فوٹو ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43ہزار کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2362 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store