ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے۔

install suchtv android app on google app store