سال 2016-17 کیلئے صوبہ پنجاب کا 1681 ارب 41 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا، پنجاب اسمبلی میں بجٹ 2016-17 کا اجلاس اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت ہوا جس کے دوران وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث بخش نے بجٹ پیش کیا۔
بینک دولت پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کر دی ہے، نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جن کو ’ ای برانچز ‘ کہا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج کیس کا فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے مقامی خام مال سے کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی سبسڈی دینے جبکہ درآمد شدہ خام مال سے تیار کھاد کے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔