کراچی: حکومت اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

MWM protest MWM protest

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا حکو مت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا، شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

کراچی می٘ں مجلس وحدت مسلیمن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گے۔ مذاکرات کمشنر ہاوس میں ہوئے، مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وزیر اعلی کے مشیر وقار مہدی، شرجیل انعام میمن ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیپو کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور مجلس وحدت مسلیمن کے رہنما شریک تھے۔

مذاکرات میں وحدت مسلیمن نے اپنے مطالبات حکومتی ٹیم کو پیش کئے جو حکومت نے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی، مذکرات کامیاب ہونے کا اعلان باضاطہ کرنے کے لئے وحدت مسلیمن اور حکومتی ٹیم کے ارکان شاہین کمپلیکس پہنچے جہاں دھرنے کے شرکاٗء کے سامنے مذکرات کے کامیاب ہونے کا اعلان کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store