پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ابراہیم رئیسی نے مشترکہ کانفرنس بھی کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر کی ملاقات، غزہ کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے پر زور

پاکستان اور ایران نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس بات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان پیر کو یہاں ایوان…

غزہ کے عوام کی حمایت پر پاکستان کےعوام کو سلام پیش کرتا ہوں: ایرانی صدر

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت پر پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، غزہ کےعوام کی نسل کشی ہورہی ہے، سلامتی کونسل غزہ کے معاملے پر ذمہ داریاں ادا نہیں کررہی، غزہ کےعوام کو ایک دن ان کا حق اور…

پاکستان اور ایران کے درمیان مذہب، تہذیب، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے رشتے ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری بہترین گفتگو ہوئی، ایران کے ساتھ ہمارے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے درمیان مذہب تہذیب، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے رشتے ہیں۔

پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی شریک تھے، اس دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
Subscribe to this RSS feed