'کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے'

'کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے' 'کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے'

مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ پارہ چنار اور ڈی آئی خان میں کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں عوام دشمن پالیسیاں ترک کر دیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اندھوں اور بہروں کی حکومت ہے، جس کو ڈی آئی خان اور پارہ چنار میں نہتے لوگوں کا قتل نظر نہیں آتا۔ عمران خان اپنے بچوں سے ملنے لندن جاتے ہیں، لیکن انہیں اپنے صوبے میں یتیم بچوں کی کوئی فکر نہیں۔

علامہ ناصر عباس نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو صرف اورنج اور میٹرو ٹرین ہی نظر آتی ہیں۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے الزام لگایا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کر رہی۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قتل عام کا نوٹس وفاقی سطح پر بھی نہیں لیا جا رہا اور خیبر پختونخوا حکومت بھی توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر احتجاج کا عندیہ بھی دیا۔

install suchtv android app on google app store