مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پنجاب اسمبلی سے متنازعہ قانون پاس کروانے کی مذمت

  • اپ ڈیٹ:
اسلامی آئین عقیدے کے مطابق جینے کا موقع دیتا ہے: علامہ راجہ ناصر عباس فائل فوٹو اسلامی آئین عقیدے کے مطابق جینے کا موقع دیتا ہے: علامہ راجہ ناصر عباس

اسلامی آئین عقیدے کے مطابق جینے کا موقع دیتا ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی سے متنازعہ قانون پاس کروا کے ملک کو نظریاتی نہیں بلکہ مسلکی بنانے کی کوشش جارہی ہیں. 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے ملک کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان کو بدلنے کی کوشش جارہی ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال تک کی تکفیر کی گئی۔

پیام پاکستان کے نام پر تکفیری جڑوں کو ختم کرنے اور امن و آتشی کی فضا کو پروان چڑانے کیلئے بہترین کام شروع کیا گیا۔ پیام پاکستان کے تحت بائیس نکات کی روشنی میں مزید کام کیا جانا چاہیے۔ پنجاب اسمبلی سے یک طرفہ قانون پاس کرایا گیا ہے اس سے ملک میں شدید فرقہ وارانہ تقسیم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

علامہ راجہ جاصرعباس کا کہنا ہیں کہ اسلامی نظریانی کونسل اور جید علما کی موجودگی میں تمام فقہی اور مسلکی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔نئے نئے اقدامات مسائل جنم دیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store