عوامی تحریک کا تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

عوامی تحریک کا تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان فائل فوٹو

عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کے کل 30 نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے آفس میں عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے 30 نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کے حوالے سے صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد شریک رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو 30نومبر کے جلسے کے اغراض ومقاصد سے باقاعدہ آگاہ نہیں کیا گیا نہ ہی ان کے وفود نے ملاقات کرک ے جلسے کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا ۔ مشترکہ اجلاس میں کل اتوار کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں اتحادیوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی تحریک انصاف کے موقف کی تائید کرتے ہیں مسلم لیگ نواز کی جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہئیے۔

install suchtv android app on google app store