مجلس وحدت المسلمین کا ٹارگٹ کلنگ نہ روکنے پر جیل بھرو تحریک شروع کرنےاعلان

مجلس وحدت المسلمین کا ٹارگٹ کلنگ نہ روکنے پر جیل بھرو تحریک شروع کرنےاعلان مجلس وحدت المسلمین کا ٹارگٹ کلنگ نہ روکنے پر جیل بھرو تحریک شروع کرنےاعلان

مجلس وحدت المسلمین نےملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ نہ روکنے پر جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن ظفر نقوی کہتے ہیں مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رهے گی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما حسن ظفر نقوی کے ہمراه پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرزا یوسف نے کہا کہ دہشت گردی برسوں سے جاری اور سابق ڈکٹیٹر کا تحفہ ہے , پارا چنار سے کراچی اور کوئٹہ تک مخصوص مکتب فکر کی ٹارگٹ کلکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کا اعلان کیا گیا لیکن ابھی تک مکمل عمل درآمد نهیں کیا جارها, ڈی آئی خان اور پشاور میں ٹارگٹ کلرز أنافانا غائب ہوجاتے هیں همارے مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر ماضی کی طرح جیل بھرو تحریک کا اعلان کرسکتے ہیں

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رهنما حسن ظفر نقوی نے اظہار یکجہتی کرنے پر شیعہ ایکشن کمیٹی کا شکریه ادا کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ 

install suchtv android app on google app store