مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ رہنما ناصر شیرازی گھر پہنچ گئے

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی فائل فوٹو مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی

مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی ڈیڑھ ماہ بعد بحفاظت گھر پہنچ گئے ناصر شیرازی ایک ماہ قبل واپڈا ٹاؤن سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لےگئے تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے لاپتہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی گھر پہنچ گئے۔ ناصر شیرازی ایک ماہ قبل واپڈا ٹاؤن سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لےگئے تھے۔

خاندانی ذرائع نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید جانئیے: لاہور ہائی کورٹ کا ناصر عباس شیرازی کی عدم بازیابی پر سخت برہمی کا اظہار

ناصر شیرازی کے چھوٹے بھائی علی شیرازی کےمطابق ناصر شیرازی گذشتہ شب خود اپنے گھرپہنچے۔

نو نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو مجلس وحدت مسلمین کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کوسات دنوں میں بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین نے ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ وہ لاپتہ ہونے والے شخص کے خاندان کے جذبات سمجھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store