پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب

Passing Out Parade Passing Out Parade

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیف آ ف ایئر اسٹاف ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کو دنیا بھر میں ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے اور ایئر فورس اکیڈمی کیڈٹس کو اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں بہت سارے سیکورٹی چیلینجز درپیش ہیں لیکن پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل راشد محمود نے اس موقع پر گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، تقریب کے دوران قائداعظم بینر سے چیمیپئن سکوارڈن کو نوازا گیا۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پچاسی زیر تربیت آفیسرز، سترہ ایوی ایشن کیڈٹس، اور ایک سو تیرہ کیڈیٹس نےکمیشن حاصل کیا، پائلٹ آفیسر علی حسنین کو کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ کی ٹرافی دی گئی۔ چیف آف ایئرسٹاف ٹرافی پائلٹ آفیسر حافظ محمد عمر کو دی گئی۔ اعزازی شمشیر کا ایوارڈ بھی حافظ محمد عمر کو دیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ٹرافی پائلٹ آفیسر تیمور طارق نے حاصل کی۔ چیف آف دی ایئرسٹاف کی ٹرافی پائلٹ آفیسر مقرات تنویر کو دی گئی۔

install suchtv android app on google app store