دفاع پاکستان کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا: جنرل راشد محمود

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سینئرآفیسر محمد ولید کو اعزازی شمشیر دے رہے ہیں۔ ISPR چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سینئرآفیسر محمد ولید کو اعزازی شمشیر دے رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کہتے ہیں پوری قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، آپریشن ضرب غضب میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی ایک سو تیتس ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود تھے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب غضب میں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ، سعودی عرب ، لیبیا اور فلسطین کے کیڈٹس کو مبارکباد بھی دی۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 27 ٹیکنیکل ، 34 گریجویٹ کورس کے کیڈٹ اور سعودی عرب کے 17 کیڈٹس شامل ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی ایک سو تیتس ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ معائنہ کر رہے ہیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی ایک سو تیتس ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ معائنہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کورس سینئر انڈر آفیسر معصومہ داؤد پوتا نے کمانڈنٹ کین دے رہے ہیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کورس سینئر انڈر آفیسر معصومہ داؤد پوتا نے کمانڈنٹ کین دے رہے ہیں۔

تقریب میں سینئرآفیسر محمد ولید کو اعزازی شمشیر دی گئی ، کورس سینئر انڈر آفیسر معصومہ داؤد پوتا نے کمانڈنٹ کین حاصل کی ، تقریب میں کیڈٹس کے والدین ،عسکری حکام اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store