ضرب عضب کو ہرحال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم

وزیر اعظم محمد نواز شریف اور جنرل راشد محمود فائل فوٹو وزیر اعظم محمد نواز شریف اور جنرل راشد محمود

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سانحہ اٹک پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، پاکستان کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے والے پاکستان کے ہیرو ہیں۔

install suchtv android app on google app store