جنرل راشد محمود کی مصری وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود فائل فوٹو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی مصر کے وزیر دفاع سے ملاقات، مصر کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف دونوں ملکوں نے فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے، جو مصر کے سرکاری دورے پر ہیں قائرہ میں مصر کے وزیر دفاع جنرل صدیقی صوابی سے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مصر کے وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے عزم کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ملاقات میں مصر کے آرمی چیف بھی موجود تھے۔

جنرل راشد محمود نے دفاعی پیداور کے وزیر میجر جنرل محمد سعید العصر اور عرب تنظیم برائے صنعتکاری کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔

اس سے پہلے مصر کی وزارت دفاع پہنچنے پر جنرل راشد محمود کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store