جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا آپریشن ضرب عضب پر پیشرفت کا جائزہ

کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مسلح افواج کی تعریف کی۔ کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مسلح افواج کی تعریف کی۔

منگل کے روز  راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اجلاس کے دوران آپریشن ضرب عضب پر ہونیو الی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا اور اس سلسلے میں مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو سراہاگیا۔

کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مسلح افواج کی تعریف کی۔

تمام عسکری رہنمائوں نے آپریشن دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رکھنے اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں حکومت کی مدد کرنے کاعزم ظاہرکیا۔

اجلاس کے دوران قومی سلامتی اور خطے کی ابھرتی ہوئی جغرافیائی سٹرٹیجک صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اندرونی اور بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی تیاری کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store