جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود سےامریکی سینٹ کام کے سربراہ کی ملاقات

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن آئی ایس پی آر فوٹو آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن

امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات، دو طرفہ امور اورافغان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

امریکی سینٹ کام کے سربراہ کی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات، دو طرفہ امور اورافغان مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل لائیڈ نے خطہ میں امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا، جبکہ جی ایچ کیو آمد پر جنرلائیڈ نے شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائے۔

جنرل لائیڈ آسٹن نے جوائنٹ چیفس ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن کی سیکرٹری دفاع عالم خٹک سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکہ دفاعی تعاون کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔

install suchtv android app on google app store