دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری، انجیلا مرکل پھر سب سے اوپر

دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری فائل فوٹو دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست جاری

جرمن چانسلر انجیلا مرکل مسلسل آٹھویں بار دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔فہرست میں ایوانکا ٹرمپ، شیخ حسینہ اور برطانوی ملکہ الزبتھ کے نام بھی شامل ہیں۔

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کی 100 بااثر خواتین کی 2018 کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں اس بار بھی سب سے اوپر جرمن چانسلر انجیلا مرکل ہیں۔انجیلا مرکل جرمن چانسلر بننے والی پہلی خاتون سیاست دان ہیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے دوسرے نمبر پر اور آئی ایم ایف کی سربراہ فرانسیسی سیاستدان کرسٹین لغراد تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست کو جاری ہوتے ہوئے یہ پندرہواں سال ہے۔ فہرست میں ان خواتین کو جگہ دی جاتی ہے جو کسی نہ کسی طور پر اپنے میدان کار میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس تبدیلی کا حصہ بناتی ہیں۔

اینکر اوپرا اونفرے، برطانوی ملکہ الزبتھ اور امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ ، بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ ، چینی صد ر شی جن پنگ کی اہلیہ پنگ لیوان بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store