خلیجی بحران کے مسئلہ پر مذاکرات کے لئے تیارہیں: امیر قطر

برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور امیر قطر برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور امیر قطر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ انکا ملک خلیجی بحران کے مسئلہ پر بات چیت اور مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

برلن میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران امیر قطر نے کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر کے ہمراہ خلیجی بحران سمیت لیبیا کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ قطر خلیجی بحران کے خاتمے کے لئے کویتی امیر کی مصالحتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، اور وہ تمام فریقوں کی خواہش کے مطابق حل کے لئے پر امید ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ چند عرب ممالک کی جانب سے دہشتگردی کی دی گئی تشریح سے اختلاف رکھتے ہیں۔

دوسری جانب جرمن چانسلر نے کہا کہ انکا ملک ایک ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے سعودی عرب اور امارات سے بھی رابطہ میں ہیں،اور قطری امیر نے خلیجی بحران کے جلد خاتمے کے عزم کا اظہار کیا،اس دوران جرمنی خلیجی بحران کا جلد اور پرامن حل کا خواہاں ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے بھی سعودی فرماںروا شاہ سلمان اور قطری امیر کو ٹیلی فون کر کے تمام تنازعات کا سفارتی حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا تھا جب کہ جرمن چانسلر انجلینا مرکل نے بھی دونوں فریقین کے درمیان تنازع کو حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ نے رواں برس جون میں قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے جب کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنے زمینی، بحری اور فضائی رابطے بھی منقطع کر دیے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store