مکہ کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور نمودار، اصل حقائق کیا ہیں؟

مکہ کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور نمودار اسکرین گریب مکہ کے پہاڑوں میں عجیب الخلقت جانور نمودار

سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب و غریب جانور گھومتے ہوئے پایا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ کے خندمہ پہاڑ میں ایک جانور گھومتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے عجیب و غریب قسم کے نقوش ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانور کی پونچھ نہیں ہے جبکہ اس کے دو چھوٹے چھوٹے کان ہیں اور کھال گہرے بھورے رنگ کی ہے۔

جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز کا اس جانور سے متعلق کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا (الوبر الصخری) ’پہاڑی خرگوش‘ سے ملتا جلتا ہے۔

یہ جانور خشک سالی کے دوران معمولی خوراک پر گزارا کرتا ہے۔ اونچے پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے۔ جس کے باعث درندوں سے محفوظ رہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store