مکہ مکرمہ کی بھکارن خاتون بھی لاکھ پتی نکلی

مکہ مکرمہ فاہل فوٹو مکہ مکرمہ

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے محکمہ انسداد گداگری نے ایشیائی عورت کو گرفتارکرکےاس کے قبضے سے 1 لاکھ 17 ہزار ریال اور بڑی مقدار میں سونے کے زیورات برآمد کرلیے۔

مکہ مکرمہ کے محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایشیائی بھکارن کے قبضے سے سعودی ریال سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ برآمد کئے گئے۔

یہ نوٹ اس کو عمرہ زائرین نے دیئے تھے۔اس کےعلاوہ بڑی تعداد میں سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئےہیں۔

گداگرعورت کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم 1 لاکھ 17 ہزار ریال کے قریب ہے جو کہ تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

محکمہ انسداد گداگری کا کہنا تھا کہ لوگ پیشہ ور گداگروں کو رقم دے کران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جوغلط اقدام ہے۔

install suchtv android app on google app store