مکہ مکرمہ کے سردیوں میں بھی گرم رہنے کی وجوہات کیا ہیں؟

مکہ مکرمہ کے سردیوں میں بھی گرم رہنے کی وجوہات کیا ہیں؟ فائل فوٹو مکہ مکرمہ کے سردیوں میں بھی گرم رہنے کی وجوہات کیا ہیں؟

سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی کے ماحولیات کے سابق پروفیسر اور سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر عبد اللّٰہ المسند نے سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے گرم رہنے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عبد اللّٰہ المسند نے سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے کی گرمی کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ کئی جغرافیائی اور موسمی عوامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بتایا کہ سردیوں میں مکہ کی گرمی کا ایک سبب حجاز کے پہاڑوں کی طرف سے بڑی پہاڑی رکاوٹوں کی موجودگی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑی رکاوٹیں شمال اور مرکز سے آنے والی سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتی ہیں۔ عبد اللّٰہ المسند نے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو سطح سمندر سے 300 میٹر کی بلندی پر ہے، مکہ نسبتاً جنوبی اور سرد شمالی اثرات سے بہت دور ہے جو شمالی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مکہ میں موسم سرما کے دوران درجہ حرارت عام طور پر دن بھر 18 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store