ورلڈ کپ: جنوبی افریقی کو شکست، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں داخل

ورلڈ کپ: جنوبی افریقی کو شکست، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں داخل اے ایف پی فوٹو

کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 43 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت جنوبی افریقہ کو اضافی 18 رنز دیئے گئے اس طرح نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 298 رنز کا ہدف ملا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اوپننگ بلے باز ہاشم عاملہ 10، ڈی کوک 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پلیسز ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ روسو نے 53 گیندوں پر 39، ملر نے 18 گیندوں پر 49 رنز کی اننگ کھلی ۔ ڈویلیز 65 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے 2 اور اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے باز گپٹل نے 34 رنز بنائے جبکہ میکولم نے چار چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر 59 رنز کی دھواں دار اننگ کھلی۔ ولیم سن صرف 6 رنز کا اضافہ کرسکے۔ ٹٰیلر 30 اور اینڈرسن 58 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ایلیٹ نے 73 گیندوں پر 84 رنز کی فاتحانہ اننگ کھیلی ۔

install suchtv android app on google app store