پاکستانی ویمنز ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

پاکستانی ویمنز ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پاکستانی ویمنز ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 68 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 68 رنز کا شاندار آغاز فراہم کر کے اس فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا۔

انگلش ٹیم نے چارلٹ ایڈورڈز کے 77 رنز کی بدولت 148 رناز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، ٹیمی بیماؤنٹ نے 37 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے تین اور اسماویہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔

پاکستانی ٹیم کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے جبکہ ندا ڈار 16 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم 80 رنز پر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کی نتالی سیورنے تین جبکہ آنیا شرب سول اور جیورجیا ایلوس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

چارلٹ ایڈورڈز کو شاندار بیٹنگ پر ویمن آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store