ورلڈ ٹی 20، فائنل آج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

ورلڈ ٹی 20، فائنل کل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ورلڈ ٹی 20، فائنل کل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا

سیمی الیون اور گوروں کی ٹیم کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جائے تو کالی آندھی کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے۔

ورلڈ ٹی 20 کا فائنل ّآج ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ورلڈ ٹی 20 کے بڑے فائنل میں کولکتہ کے میدان میں مد مقابل ہوں گی۔ گروپ ون کی دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ کے دوران اپنے حریفوں کو خوب تگنی کا ناچ نچایا۔

سیمی الیون اور گوروں کی ٹیم کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جائے تو کالی آندھی کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں کے درمیان کھیلے گئے 13 مختصر فارمیٹ کے میچوں میں کالی آندھی 9 جبکہ بابائے کرکٹ انگلینڈ صرف 4 میچ جیت سکے ۔ سپر 10 مرحلے میں بھی ویسٹ انڈیز ٹیم مورگن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ، میچ پاکستانی وقت کیمطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔

install suchtv android app on google app store