ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10زخمی

ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10زخمی فائل فوٹو

کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث چارافراد جاں بحق اوردس سے زائد زخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ میں شہرسلطان کے قریب تیزرفتاری اوربےاحتیاطی کے باعث چارقیمتی جانیں چلی گئیں۔ حادثہ کراچی سےراولپنڈی جانے والی مسافرکوچ سے آئل ٹینکرکےٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

افسوسناک حادثے میں حادثےمیں چارافراد جاں بحق اوردس سے زائدزخمی ہوئے۔  ڈی پی او کے مطابق کوچ میں پھنسےدومسافروں کونکالنے کی کوشیں کی جا رہی ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طورپرمقامی اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ٹینکر کو کرین کے ذریعے سڑک پرسے ہٹایا گیا۔

install suchtv android app on google app store